پنجاب

سیلاب، مہنگائی اور بے روزگاری ، پاکستان مسائلستان بن گیا : سراج الحق

لاہور: وزیراعظم کا مہنگائی کا اعتراف، اعترافِ جرم ہے، سیاسی، معاشی، سماجی عدم استحکام سے ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی نااہلی سے پاکستان مسائلستان بن گیا ہے، سیلاب، مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سانس لینا دشوار بنا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مہنگائی کا اعتراف، اعترافِ جرم ہے، سیاسی، معاشی، سماجی عدم استحکام سے ملک انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم اور وزیرتوانائی کے بیانات میں واضح تضاد ہے، حکمران بجلی کے بلوں سے متعلق قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی نااہلی سے پاکستان مسائلستان بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاگیردار، وڈیرے ملک کے وسائل پر7 دہائیوں سے قابض ہیں، آزمائی ہوئی جماعتوں سے بھلائی کی توقع نہیں، بہتری اسلامی نظام سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب، مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سانس لینا دشوار بنا دیا ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close