پنجاب

پاناما کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #PanamaVerdict کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ پاکستانی قوم جس بے چینی سے پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 20 ٹویٹس کی جارہی تھیں۔

قبل ازیں آج صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی؛ اور دونوں پارٹیوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔ تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر برسوں بعد عمران خان کا نعرہ ’’گو نواز گو‘‘ سچ ثابت ہوگیا، اور یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ ’’گون نوازگون‘‘۔

ایک اور صارف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ پاناما کا فیصلہ ملکی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ صرف جمہوریت میں ہی ممکن ہے، یہ ہمارے جمہوری نظام کی جیت ہے۔ ایک صارف نے پاکستانی عدلیہ پر فخر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ فاطمہ نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ آج کی سب سے اچھی خبر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close