پنجاب

ریل آپریشن بند رہنے سے کروڑوں کا نقصان ہوا

لاہور:ریلوے واپس ملی تو خسارہ ساڑھے47 ارب تک پہنچ چکا تھا، وفاق کے اپنے مالی حالات ٹھیک نہیں ان سے کیا مانگتے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی ہفتے ریل آپریشن بند رہا جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا، وفاق کے اپنے مالی حالات ٹھیک نہیں ان سے کیا مانگتے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے واپس ملی تو خسارہ ساڑھے47 ارب تک پہنچ چکا تھا، ریلوے نظام کی بحالی کے لیے عملے نے دن رات کام کیا، سیلاب سے ریلوے کے سسٹم کو بہت نقصان پہنچا، سیلاب کی وجہ سے کئی ہفتے ریل آپریشن بند رہا جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے فریٹ کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے کم ہیں، ریلوے فریٹ آپریشن میں نقصان برداشت نہیں کیا جاسکتا، تفتان سے کوئٹہ ریلوے ٹریک آپریشنل ہوچکا ہے، نقصان کم سے کم سطح پر لانے کیلئے کرائیوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، ٹرینوں کے کرایے میں ردوبدل کیا ہے اس کے بغیر گزارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کے پاس پیسہ نہیں، ریلوے کا پہیہ جام نہیں کرسکتے۔ ریلوے فریٹ کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے کم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close