پنجاب

حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی

لاہور: حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو پہلے الیکشن پر آمادگی دکھائے

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جب حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی، مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے فریم ورک بنائیں اور الیکشن پر آمادگی دکھائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو تھکانا نہیں چاہتے، ہر پوائنٹ پر مختلف لوگوں کے گروپ آتے ہیں، لانگ مارچ میں لوگ کم ہیں تو حکومت کو گھبراہٹ کیوں ہے، ہماری تحریک میں نظام کو بدلنے کا خواہشمند ہر شخص موجود ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں، ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے فریم ورک بنائیں اور الیکشن پر آمادگی دکھائیں، جو لوگ انتقام میں اندھے ہوجائیں ان کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے، آپ احتیاط کریں، لوگوں کو پر امن رہنے دیں، انتشار ملک اور کسی کے لیے بھی بہتر نہیں، جب حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close