پنجاب

حملے کو مذہبی رنگ دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں: فواد چودھری

راولپنڈی: عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، عمران خان وفاق کی یکجہتی کی علامت ہیں

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی زیر صدارت سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم، اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے زخموں سے متعلق آگاہ کیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آواروں کی تعداد ایک سے زائد تھی، آئی جی پنجاب کی کارکردگی مایوس کن تھی، اجلاس میں آئی جی پنجاب کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کو مذہبی رنگ دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سوشل میڈیا اور میڈیا پر بیانات کا جائزہ لیا گیا، عمران خان قوم سے خطاب میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔

انہون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وفاق کی یکجہتی کی علامت ہیں، عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close