پنجاب

لاہور : خواتین کے اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ

شہر کے مختلف علاقوں سے چند دنوں میں 14 خواتین کو اغوا کیا گیا۔

لاہور شہر میں آ ئے روز اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں اغوا ہونے والی خواتین کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر والدین مشکلات کا شکار ہیں۔

خواتین کے اغوا کی سب سے ذیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔
گرین ٹاؤن میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغواء کیا، رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔

نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔

نواب ٹاؤن سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں، شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا گیا،ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغوا کیا گیا۔

پولیس نے اغوا کےالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close