پنجاب

جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے10روز میں صاف ہوجائے گا

راولپنڈی:  آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں ، اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے ۔ ڈرون کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اسکے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے۔ میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا، ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتیں ۔ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے۔ جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے10روز میں صاف ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close