پنجاب

عمران خان اپنے پیسے وائٹ کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائے : عظمیٰ بخاری

لاہور: عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی وزیر اعظم بن کرکی ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھڑی بیچ کر ملک کو بدنام کیا، عمران خان سرٹیفائیڈ گھڑی چور ہے، عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی وزیر اعظم بن کرکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو اوپر سے گولی لگی، شہید معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پنجاب حکومت عمران خان کے ڈرامے کو سپورٹ کررہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے چوریاں سامنے آچکی ہیں، عمران خان سے گھڑیوں کے پورے سیٹ کا سوال ہورہا ہے، عمران خان نے گھڑی بیچ کر ملک کو بدنام کیا، عمران خان اسلام آباد میں کونسی حقیقی آزادی لینے جارہے ہیں، حقیقی آزادی کا ڈھونگ کیوں کیا جارہا ہے؟، عمران خان نے تسلیم کرلیا امریکا سے لڑنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولیوں کے کچھ ٹکڑے لگے، عمران خان سرٹیفائیڈ گھڑی چور ہے، عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی وزیر اعظم بن کرکی ہے، عمران خان نے ایک اور جھوٹ بولا کہ گھڑی بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی، بنی گالہ کی سڑک سی ڈی اے نے بنوائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پیسے وائٹ کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close