پنجاب

حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے : شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی صورتِ حال سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔

سوشل میڈیا پر شیخ رشید نے پیغام لکھا ہے کہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے بے خبر حکومت فضا میں معلق ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close