پنجاب

عمران خان کی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیاریاں مکمل

 لاہور :عمران خان کل دوپہر 1 تا 2 بجے کے درمیان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔

عمران خان کی ٹانگ پر سے پلستر اتارے جانے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی لاہور کی رہائشگاہ سے سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close