More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: عمران خان کے سیاسی اعلان کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگی ارکان سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا۔

سلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے حمزہ شہباز کی سربراہی میں 2 گھنٹوں سے زائد بھرپور مشاورت کی اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے منصوبے کو روکنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج لگانے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئے۔
بعدازاں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے اور سپریم کورٹ میں دائر مسلم لیگ ن کی پٹیشن کو سننے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور گورنر کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے سمیت مختلف آپشنز زیرغور ہیں، تحریک انصاف کے اپنے اراکین بھی اسمبلی ٹوٹنے کے حق میں نہیں، وہ ہم سے رابطوں میں ہیں۔

لیگی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی کی وجہ سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس کو ہر صورت روکیں گے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close