پنجاب

آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں : مریم نواز

 لاہور: آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟۔

مریم نواز نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست  آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ اعتماد کی کمی سے متعلق بات کرنے کا حق رکھتے ہیں؟ آپ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close