پنجاب

نواز شریف کی جدوجہد تمام کٹھ پتلیوں سے کہیں زیادہ ہے، مریم نواز

لاہور: عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پر تنقید کا جواب دینے کے لئے مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں اور کہا کہ نواز شریف کی جدوجہد تمام کٹھ پتلیوں کی مشترکہ کاوشوں سے کہیں زیادہ ہے۔ عمران خان کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ نواز شریف کی جدوجہد عمران خان سمیت تمام کٹھ پتلیوں سے کہیں زیادہ ہے، آپ لوگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اس لئے آپ لوگوں کے دل کی جلن سمجھی جا سکتی ہے۔ اب آپ غیر متعلقہ باتیں کر رہے ہیں۔
قبل ازیں مریم نواز نے ٹویٹر پر عوام کی جانب سے اپنے والد کے استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسی ریلی پہلے کبھی نہیں دیکھی جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لوگ اچانک جمع ہو کر اپنے لیڈر کیلئے پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close