پنجاب

طاہرالقادری کا 16 اگست کو لاہور کے مال روڈ پر دھرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16ا گست کو مال روڈ پر شہدا کی بچیاں دھرنا دیں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ ہم 3 سال سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہدا کے ورثا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، ہماری درخواست ہے کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں لاہور ہائی کورٹ کا غیر جانبدار بنچ مقرر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے ورثا 16 اگست کو مال روڈ پر آنا چاہتے ہیں، 16 اگست بروز بدھ کو شہدا کی بیوائیں اور بیٹیاں مال روڈ پر آئیں گی اور کب تک بیٹھتی ہیں یہ ان کا فیصلہ ہے، مجھے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا ہوگا تاہم وہاں سے کب جاؤں گا یہ فیصلہ بعد میں کروں گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچہ کچل دیا کوئی پلٹ کر ان کے گھر نہیں گیا، حکمرانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے جب کہ دھرنے میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close