پنجاب

نواز شریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے، سعد رفیق

گوجرانوالہ: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے جب کہ ایک دن سیاسی مخالفین اپنی غلطی پر پچھتائیں گے۔گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں سےغلطی ہو گئی ہے جو انہیں جلد سمجھ آ جائے گی کیوں کہ نوازشریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے، وہ ’’اسٹیٹس کو‘‘ کیلیے خطرہ ہیں اور ایک دن سیاسی مخالفین اپنی غلطی پر پچھتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے تاریخ میں لکھے جاتے ہیں جیسے بھٹو کا فیصلہ تھا، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے ایک شعر بھی پڑھا کہ ’’جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا پڑتا ہے‘‘ تاہم ہم کسی کیخلاف ہیں نہ کوئی ادارہ سازش کر رہا ہے۔
سعد رفیق نے شرکا سے سوال کیا کہ جو نا اہل ہوئے ان کا کبھی ایسا استقبال ہوا، کیوں کہ ایسا استقبال صرف خدمت کرنے والوں کا ہی ہوتا ہے، نواز شریف اب دلوں کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ایوب کی آمریت کو چیلنج کیا اور جیلیں کاٹیں جب کہ نوازشریف کی قربانیوں کو دیکھ کر انہیں سیاسی امام مانا اب ان کے پیچھے صفیں باندھ لی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close