پنجاب

چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلیاں آسکتی ہیں : شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر عدم اعتماد بھی آسکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہے، یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی، میں 4 دنوں کے لیے برطانیہ آیا ہوں، لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا، سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا، جو کہتے تھے عمران خان کو سیاست نہیں آتی انکو عقل آجانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر عدم اعتماد بھی آسکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close