پنجاب

نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے جب کہ پورا یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیوں کا ادراک ہے اور نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں جب کہ کامیابی و ترقی کے لیے اللہ پر ایمان، والدین کا احترام ، سخت محنت پرانحصار کریں۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج انہیں محفوظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جب کہ تشدد اور دہشت گردی سے ملک کونجات دلانے میں پاک فوج نےعظیم کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبا سوشل میڈیا پر معائدانہ بیانیہ سے چوکس رہیں اور نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close