پنجاب

آنے والے والا وقت عمران خان کا ہے ، قوم پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے

الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کی اپنی ذمے داری میں ناکام رہا

لاہور :  پنجاب میں متنازع ترین اور پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو اہم عہدوں ہر تعینات کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں متنازع ترین افسران کو تعینات کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا متنازع فیصلہ عدلیہ میں چیلنج کررہے ہیں، الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کی اپنی ذمے داری میں ناکام رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکم ہوا ہے 25 مئی والے افسران فوری لگانے شروع کردیں، لوگوں کو گرفتار کرنے اور گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متنازع ترین اور پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو اہم عہدوں ہر تعینات کیا جارہا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ آنے والے والا وقت عمران خان کا ہے، جو کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہیں، قوم پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی، الیکشن کی تاریخ نہ دےکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close