پنجاب

امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد: امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے جس میں افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی نے چیف افغان سیکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان سے بڑھ کر کسی دوسرے ملک کی زیادہ دلچپسی نہیں ہو سکتی۔ پرامن افغان پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
ان مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کا تعاون اہم ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے بلاامتیاز تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے مالی اور مادی تعاون کے علاوہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پاک فوج نے بےانتہا قربانیاں دی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close