پنجاب

راجن پور، ڈاکوؤں نے سات پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا

راجن پور: روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکار لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر نائچ اور اے ایس آئی مزمل شامل ہیں۔ پولیس اور ایلیٹ فورسز کے جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی ہے، جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ مورو کے علاقے میں پولیس اہلکار پرائیویٹ کشتیوں پر چھٹی پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیر مسلح ہونے کا فائدہ اٹھا کر پولیس اہلکاروں پرحملہ کیا اور کشتی سمیت اغوا کرلیا۔ واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روز ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close