پنجاب

لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل ہم نے شروع کیا، شہباز شریف کبھی تو سچ بولیں: پرویز الہیٰ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل 2006میں ہم نے ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع کیا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں لینڈ کمپیو ٹرائزیشن کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبا ز شریف زندگی میں کبھی تو سچ بولیں۔ ن لیگ ہمارے منصوبوں کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے لیکن عوام بیوقوف نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی شہباز شریف نے رنگ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جھوٹ بولا اور اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی لیکن ان کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جلد نواز لیگ کی جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا اور حقیقی مسلم لیگ بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close