More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

انکے اپنے بچے لندن میں قوم کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں

عمران خان اپنے ساتھ بشری بی بی اور فرح گوگی کو بھی جیل لے کر جائیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : بنکروں میں چھپنے والا شخص جیل بھرو تحریک کا دعویٰ کررہا

ن لیگ کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے پہلے اپنی ضمانتیں کینسل کروائے،انکے اپنے بچے لندن میں قوم کے بچے جیلوں میں کیوں جائیں۔

حناپرویز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ساتھ بشری بی بی اور فرح گوگی کو بھی جیل لے کر جائیں ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دس ماہ سے پشاور،بنی گالہ اور زمان پارک کے بنکروں میں چھپنے والا شخص آج جیل جانے کی تحریک کا دعوی کررہا ہے۔

تین ماہ سے زمان پارک میں خواتین کے حصار میں چھپ کے بیٹھا ہے اور خود کو بہادر لیڈر کہلواتے شرم بھی نہیں آتی۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نیلسن منڈیلا دو دن کی جیل سے روتے ہوئے نکلا تھا اب انکا مہاتما ایک رات میں رونا شروع کردے گا۔ قوم کو روز جھوٹے بیانیے سے ورغلاتے انکو شرم بھی نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا اسوقت تقریبا آدھے سے زائد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ضمانتوں پر ہے پہلے عدالتوں سے اپنی ضمانتیں خارج کروائیں پھر پولیس اور ایف آئی اے خود ہی گرفتار کرلے گی۔

عمرانی ٹولے کے جھوٹے اور پروپیگنڈے پر مبنی ڈرامے سے قوم اب تنگ آچکی ہے۔قوم کے نام پر روز منجن بیچنا عمران خان اب بند کریں ۔چار سال ملکی معیشت کا جو حلیہ بگاڑا اسکے حساب کا اب وقت آگیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close