More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

شاہ محمود قریشی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

راولپنڈی:شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹڑکٹ جیل اٹک منتقل کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کی شق 1 کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک نے وزارت داخلہ، آئی جی جیل پنجاب، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن و ڈی سی لاہور و اٹک و ڈی پی او اٹک کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا، یہ اقدام آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر اٹھایا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹڑکٹ جیل اٹک منتقل کیاگیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close