پنجاب

امریکا ڈالرز اپنے پاس رکھے پاکستانی غیرت مند قوم ہے، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غیرت مند ہے، امریکا اور ٹرمپ ڈالرز اپنے پاس رکھیں۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم کوئی بڑھک نہیں لگائیں گے مگر کسی کے سامنے سر بھی نہیں جھکائیں گے، امریکی دھمکیوں کے معاملے پر ساری سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں، ہماری قوم نے پرائی جنگ کی قیمت ادا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ہمیں دھمکیاں دی جائیں، ہمارے ریاستی اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں ٹرمپ نے ان کی توہین کی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو راہداری دینے پر پرویز مشرف کو معاف نہیں کر سکتے، جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو جواب ملے گا، خطے اور پاکستان کے حالات خراب کرنے میں امریکا کا بڑا ہاتھ ہے، امریکی صدر بنیادی پر غیر متوازن آدمی ہیں اور انہیں پاکستان پر جھوٹی تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ امریکا جب چاہے کسی جنگ کو جہاد اور جب چاہے دہشت گردی قرار دے دیتا ہے، دشمنوں کو اندرونی حالات سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے، امریکا نے اربوں ڈالر دیے تو پاکستان کو بھی کھربوں کا نقصان ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close