پنجاب

بینظیر بھٹو قتل کیس پر وکلا کے دلائل مکمل، انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

راولپنڈی: انسداد دہشتگرد ی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے،کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ،بینظیر بھٹو قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ، مقدمے کے 141 گواہان میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close