پنجاب

چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے

مفرور نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے

لاہور: فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے لاپا جا رہا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مطالبے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں میاں محمود الرشید، راجہ بشارت اور عبداللہ یوسف بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے، فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے لاپا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفرور نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جھوٹ بول کر جیل سے فرار ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مطالبے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close