پنجاب

آرمی چیف 9مارچ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

راولپنڈی : آرمی چیف جنر ل راحیل شریف 9مارچ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ فوجی مشقیں دیکھیں گے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی جس پر آرمی چیف 9مارچ کو دو روز کے لیے سعودی عرب جائیں گے جہا ں پر آرمی چیف فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے ۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر نامی فوجی مشقیں جاری ہیں جس میں پاکستانی فوج سمیت 21ملکوں کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں ۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نارتھ تھنڈر مشقوں کا مشاہدہ کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close