پنجاب

کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے: شجاعت حسین

لاہور: ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹھہرے میں لایا جائے

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ  نے ملک کی موجودہ صورت حال پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا۔ سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

چوہدری شجاعت حسین نے  کہا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹھہرے میں لایا جائے، ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراہ تفری سے باہر نکالنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close