پنجاب

9 مئی کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا : محسن نقوی

حملہ آوروں اور سیاسی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے

لاہور: سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ، ایک سیاسی جماعت نے پوری قوم کو شرمسار کیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی جماعت کے واقعات میں ملوث ہونے کی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کے ثبوت پیش کیے گئے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری قوم کو شرمسار کیا، عسکری تنصیبات پر حملے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، حملہ آوروں اور سیاسی لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے، سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نگراں پنجاب حکومت نے عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کیے، نگراں پنجاب حکومت اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کررہی ہے، عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close