پنجاب

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

سابق ایم این اے شوکت علی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میں پاکستان تحریک انصاف سے استعفیٰ دے رہا ہوں،جو9 مئی کو ملک میں واقعات ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں، میں اپنا سفرتحریک انصاف کے ساتھ جارہی نہیں رکھ سکتا،9 مئی کوجو ہوا وہ جمہوریت نہیں ہے۔حاجی شوکت علی 2018 کے الیکشن میں پشاور کے حلقے این اے 31 سے منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹرشہزاد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات قابل مذمت کے ساتھ ناقابل قبول بھی ہیں،میرے خاندان کی 4 نسلوں نے اپنی زندگی ملکی دفاع کیلئے وقف کی،9مئی کادن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

شہزاد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کو جوخطرات ہیں اس کے لیے مضبوط فوج لازمی ہے،پاک فوج نے ملکی سالمیت پرکبھی آنچ نہیں آنے دی۔بحیثیت اپوزیشن لیڈرسینیٹ آف پاکستان مجھ پر بھی زمہ داری ہےمیں پی ٹی آئی کاسینیٹرہوں اس لیےاپوزیشن لیڈر ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close