پنجاب

بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی: فردوس عاشق

بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں مداخلت کی تفصیل بہت طویل ہے

عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں مداخلت کرتی تھیں، میڈیا مینجمنٹ کرتی تھیں، پنجاب کے معاملات میں ان کی مداخلت کی تفصیل بہت طویل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سلیم صافی اور حامد میر کے پروگرام میں جانے والے پر بشریٰ بی بی فون کر کے ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھیں کہ آپ وہاں گئے کیوں؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی تھیں کہ ان لوگوں یعنی حامد میر اور سلیم صافی کو بین کرو، ان کے پروگرام میں نہیں جانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close