پنجاب

شہباز شریف آپ مجرم ہو، استعفی کیساتھ جیل بھی جانا ہوگا، مصطفی کھر

مظفرگڑھ:  سابق گورنر وسابق وزیراعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ اس کے دور اقتدار کے بعد ضلع مظفرگڑھ کی عوام کیلئے کسی سیاست دان نے کوئی اہم پراجیکٹ منظور نہیں کرایا، لیہ مظفرگڑھ کی تحصیل تھی آج وہ ضلع ہے اور وہاں پانچ یونیورسٹیوں کے کیمپس ہیں لیکن مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کا ایک بھی کیمپس نہیں ہے، عوام کو ایسے سیاستدانوں کو مسترد کرنا چاہئے جو کہہ رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں ہر چیز ہے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جو ضلع مظفرگڑھ کے دورہ میں عوام کو سبز باغ دکھائے ہیں وہ پہلے بھی دکھا چکے ہیں، یہ سب مفروضے ہیں، میاں شہباز شریف مظفرگڑھ کے پہلے کئی دورے کر چکے ہیں انہیں پہلے یہ سڑک کیوں نظر نہیں آئی؟۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف ایک مجرم ہیں کیونکہ وزیراعلی کے حکم کے بغیر 14 لوگوں کا قتل نہیں ہو سکتا، میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر وہ مجرم ٹھہرا تو استعفی دے دیگا، انہوں نے کہا آپ مجرم ہو آپکو استعفی بھی دینا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا، مظفرگڑھ کے لوگ جھوٹے اعلانات کو سمجھ چکے ہیں، انشااللہ آنے والے الیکشن میں ضلع مظفرگڑھ تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا، میاں شہباز شریف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے آج ہمیں سرائیکی صوبہ مانگنا پڑ رہا ہے، اگر اللہ نے مجھے اقتدار دیا تو ضلع مظفرگڑھ تحصیل کوٹ ادو کے عوام کو یونیورسٹی دوں گا اور یونین لیول تک صحت کا نظام بہتر کروں گا، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا، غلام صطفی کھر نے کہا کہ عمران خان ایک دلیر لیڈر ہے، عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیں انشاء اللہ پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close