پنجاب

برطانوی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں: فلپ ہیمنڈ

راولپنڈی : برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق برطانویوزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلپ ہیمنڈ نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔ 
اس موقع پر فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کردار بھی قابل ستائش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close