پنجاب

دوستی 2017ء کے نام سے پاک روس اسپیشل فورسز کی 15 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا روس میں آغاز ہوگیاہے۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی سینئر افسران نے شرکت کی۔ پاک روس فوجی مشقوں کو دروزبا یعنی دوستی 2017ء کا نام دیا گیا ہے، جس کا دورانیہ دو ہفتے پر مشتمل ہے۔ مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی و سرچ آپریشن کی مشقیں کی جائیں گی۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں اضافہ ہوگا، جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربات پر بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close