پنجاب

بے نظیر قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم پولیس افسران ضمانت پہ رہا

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ 2 پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانتیں منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل پینل نے بے نظیر قتل کیس میں سزا پانے والے ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں پولیس افسران کی ضمانتیں 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد آج ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا تھا جب کہ کیس میں ملوث 2 پولیس افسران کو 17، 17 برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم کیس میں ملوث دیگر 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت بھی بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close