پنجاب

بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، 1300 کلو بارودی مواد برآمد

راولپنڈٰی:  سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر مختلف کارروائیوں کے دوران 1300 کلو دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، ایف سی اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوہلو، اوچ، نصیر آباد،راضی نالہ اور گزندانی میں کارروائیاں کیں اور 1300 کلو دھماکا خیز مواد اسلحہ کی بھاری مقدار کے ساتھ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ تحویل میں لئے گئے اسلحہ میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، راکٹس اور دستی بم بھی شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں کے نقشے، مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close