پنجاب

جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بارودی سے لدی گاڑی پکڑی گئی

راولپنڈی: پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر جڑواں شہروں کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔  راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے معمول کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہر میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر اس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے اس میں چھپایاگیا 90 کلو گرام بارود برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد کیا گیا بارود دو بوریوں میں چھپا کرلایا جا رہا تھا، گاڑی جان آباد نوشہرہ کے رہائشی مزمل خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا لیکن فرار ملزم نے بارود کے ہر پیکٹ سے لائسنس نمبر مٹا دیئے تھے کیونکہ پیکٹس پر موجود لائسنس نمبر سے بارود لینے والے ٹھیکیدار کا نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close