پنجاب

قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا ، کچھ عناصر نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر دیا

لاہور: ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔

ن لیگ کے انتخابی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج بھی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019ء سے شروع ہوئی، 2022ء تک ملک میں ہر چیز کا بھٹا بیٹھ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا، جب کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہر چیز غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں، ہمیشہ یاد رکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close