پنجاب

پرائیویٹ اسکول مافیا سے بلیک میل نہیں ہونگے،تعلیمی بل کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا: رانا مشہود

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانامشہود نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے اسکول بند کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرائیویٹ اسکول مافیا کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی ، تعلیی بل کسی صورت واپس نہیں لیا جائے گا چاہئے اسکولوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند ہی کیوں نہ کر دیا جائے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بل بچوں اور انکے والدین کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور کیا گیا ہے،گورنرپنجاب حکومت اورپرائیویٹ اسکولزمالکان کے درمیان کردارادانہیں کررہے ،گورنرپنجاب کی پرائیویٹ اسکولز کی کسی تنظیم سے بات نہیں ہوئی
ان کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب نے ہڑتال کرنےوالے پرائیویٹ اسکولز مالکان کومذاکرات کی دعوت نہیں دی۔ اس سے قبل آج آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نے ہڑتال ایک ہفتے کیلئے موخر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کل سے پنجاب میں تمام پرائیویٹ اسکول کھولے جائیں گے تاہم اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر تعلیمی بل 2016 واپس نہ لیا تو اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close