پنجاب

نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے : مریم نواز

جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا

جلال پور جٹاں: مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی

جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نے آنے والا مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ دیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر 22 سال سے آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

وہ جو آج جیل میں بیٹھ کر اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے وہ نوازشریف کو چور کہا کرتا تھا تقریروں میں نوازشریف پر چوری کے الزام لگانے والا کبھی عدالت نہیں گیا کیونکہ اس کو پتہ تھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرنے والا خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس میں پکڑا گیا، پوچھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کہاں سے آئے تو معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں پیسہ ملک میں ہی تو آیا ہے، نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close