پنجاب

پنجاب میں بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں بڑے سیاسی بریک تھرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں، بہت جلد بڑے اعلانات ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ شریف خاندان سے بھی پیپلز پارٹی جیسا سلوک کیا جائے۔ آصف علی زرداری کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ سابق صدر نے امیدواروں کو آئندہ انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ حکومت جیالوں کی ہو گی، آر اوز الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت نہیں، دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی فضاء بدل دیں گے، جس جماعت کے پاس جیالے ہوں اسے شفاف انتخابات میں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ملک میں ایک قانون ہونا چاہئے، وی آئی پی احتساب سے دیگر صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم اور متحد ہو جائیں، آئندہ انتخابات میں فتح پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔ بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈرز تسنیم احمد قریشی، ملک خالد اعوان، ملک رضوان آصف، ملک خالد داد، نعیم صادق، سجاد خان بلوچ، ملک انور بلوچ اور دیگر نے بلاول ہاﺅس لاہور میں پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close