پنجاب

پاک سری لنکا میچ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

لاہور: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پاک سری لنکا ٹی 20 میچ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ 326 کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے 63 پولیس کمیونیکشن آفیسرز پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ سے لے کر ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم کے روٹس کی سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ کی جائے گی۔ روٹس پر 326 کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیڑنگ کی جائیگی مانیڑنگ کیلئے 63 پولیس کمیونیکشن آفیسرز پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آنے پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں گے۔ روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف میں 2 موبائل کمانڈ سنٹراور ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا جائیگا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ملکر سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close