پنجاب

کالا باغ ڈیم سمیت 11منصوبوں پر ابتدائی کام مکمل، 19727 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی

اسلام آباد : وزارت آبی وسائل کی جانب سے 19 ہزار 727 میگا واٹ کے گیارہ منصوبوں پر ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا اور ان پر تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔ کالا باغ ڈیم بھی تعمیر کیلئے تیار منصوبوں کی لسٹ میں بدستور شامل ہے، دستیاب دستاویز کے مطابق تیار منصوبوں میں دیا میر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، بنجی ڈیم، تربیلا پانچ توسیعی منصوبہ شامل ہیں۔ روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دیگر منصوبوں میں داسو سٹیج 2، بارپورہائیڈروپاورپراجیکٹ، لولانگ ڈیم، کالا باغ ڈیم، وارسک 2ری ہیبلائٹیشن اور چترال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی توسیع شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق ان 11 منصوبوں سے 14.28 ملین ایکڑ فٹ پانی بھی دستیاب ہوگا جس سے ملک میں پانی کے ذخیرے میں خاطر خواہ حد تک اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق دیامیر بھاشا ڈیم سے نہ صرف 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی بلکہ 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ کیا جاسکے گا اور یہ منصوبہ نو سال میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ بنجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 9سال میں 7100 میگاواٹ بجلی، تربیلا 5 توسیع منصوبے سے 5 سال میں 1410 میگاواٹ بجلی، کرم تنگی سے 4 سال بعد منصوبے کی تکمیل کی صورت میں 64.5 میگا واٹ بجلی دستیاب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close