پنجاب

گنگا رام ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن گرفتار

لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے میڈیکل سٹور پرغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں گنگا رام ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عطالرحمن کو اورسٹور کے سیلز مین شہزاد کو گرفتار کرلیا، چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر احمد نے دونوں کو جیل بھجوا دیاہے۔ہربنس پورہ پولیس نے گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر عطاالرحمان اور شہزاد نامی شخص کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹرعطاالرحمان اور شہزادکو ڈرگ انسپکٹر سعدیہ امام نے چھاپہ مار کر گرفتارکیاہے،ڈاکٹر عطا الرحمن نے رحمان میڈیکل سٹور کے نام سے سٹور کھول رکھا ہے جہاں پر غیر معیاری ادویات رکھ کر فروخت کی جا رہی تھی ،سٹور پر شہزاد نامی شخص بطور سیلز مین ملازم تھا ، ڈرگ انسپکٹر نے سٹور کو سیل کرکے ادویات اپنے قبضے میں لے لیں ہیں۔ عدالت میں ڈاکٹرعطا الرحمان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹرکو ناجائز ملوث کیا گیا ہے انہوں نے ڈرگ انسپکٹر کے خلاف کیس سول کورٹ میں دائر کررکھا ہے جس کی واپسی کے لئے ان پر دباو ¿ ڈالا جا رہا تھا اور انکار پر انتقامی کارروائی کی گئی تاہم عدالت نے ہربنس پورہ پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے جبکہ ملزم ڈاکٹر عطا الرحمن نے درخواست ضمانت دائر کردی جس پرعدالت نے آج 11مارچ کومقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close