پنجاب

‘میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار’

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں ملوث کالعدم لشکرجھنگوی کے 7 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حساس اداروں کے ذرائع کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مرکزی ملزمان سیف اللہ اور وحید کو دیگر 5 ساتھیوں سمیت ایک چھاپے کے دوران سمن آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے میڈیا ہاؤسز کے نقشے، لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close