پنجاب

تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں، فواد چوہدری

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پختونخواہ اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسمبلیاں تحلیل کرکے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی ترمیم کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی کے پی کے اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کو تیار ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی بل، مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آنا چاہیے، حلقہ بندی بل پر مزید غور ہونا چاہیے، ہم بل کی فوری منظوری کے حق میں نہیں ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں، دس سال سے مردم شماری تاخیر کا شکار ہے، کیا حکومت سو رہی تھی، کسی ترمیم کی آڑ میں الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close