پنجاب

اسموگ کا راج برقرار، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں اسموگ کا راج برقرار ہے اور اس کے باعث ہونے والے حادثات میں آئی سی ایس طالبہ سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ضلع صوابی اورمردان بھی اسموگ کی لپٹ میں آ گئے۔ اسموگ اور دھندکے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، گجرات کے علاقے کنجاہ میں شدید اسموگ کے باعث موٹر سائیکل سوار آئی سی ایس کی طالبہ جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ اسموگ کی شدت میں اضافہ کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، ٹرینیں لیٹ اور موٹر وے کو بھی کئی سیکشن پر بند کیے رکھا گیا، ملک میں گزشتہ روزبھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز بھی سینکڑوں افراد گلے اور سانس کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے، بیمار ہونے والوں میں بچوں کی شرح زیادہ ہے، دھند کے باعث شہروں میں بھی ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے نواح کنجاہ میں شدید اسموگ کے باعث مزدا نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا‘ سی ایس کی طلبہ جاں بحق بھائی، شدید زخمی ہو گیا، کنجاہ عید گاہ کے رہائشی محمد صدیق کا بیٹا ہنذلہ اور اس کی بیٹی حمسہ صدیق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گجرات کالج جارہے تھے، نارووالی کے قریب مزدا بس نے ٹکر مار دی جس کے باعث آئی سی ایس کی طلبہ حمسہ صدیق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ بہن کو کنجاہ میں سپُرد خاک کر دیا گیا۔ نور کوٹ عیسیٰ روڈ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، فیصل آباد میں اسموگ کے باعث ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گدو ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ روز صبح کے وقت بحال کر دیا گیا جس پر بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں بجلی بحال کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے جامشورو پاور کمپنی میں 2 ارب 45 کروڑ نقصان پر انکوئری کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close