پنجاب

’’نیا یاپرانا نہیں ہمیں اقبال اور قائد کا پاکستان چاہیئے ‘‘ فکراقبال سیمینار سے مقررین کا خطاب

لاہور: نیا یاپرانا نہیں ہمیں اقبال اورقائدکاپاکستان چاہئے ،اقبال کے پاکستان کاکرپٹ سیاستدانوں نے ستیاناس کردیا ،قیامِ پاکستان سے قبل مسلمانوں نے کلمہ طیبہ کے نام پروطن حاصل کرنیکی جستجو کی ،قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اور علامہ محمداقبال ؒ کی روح آج ملک میں جاری لوٹ مار،کرپشن ،غنڈہ گردی، بدامنی اور دہشتگردی جیسا حال دیکھ کر ٹرپ رہی ہوگی ، نظریہ پاکستان سے واقفیت لازمی ہوگی تو ملک ترقی وخوشحالی کے راستہ پرگامزن ہوگا‘‘ ان خیالات کااظہار پاکستان فلاح پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب وامیدوار این اے 120لاہورعطامحمدقصوری نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ میں ضلعی ناظم اے ٹی آئی فیصل حبیب خان ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقدہ”فکراقبال "کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرپی ایف پی کے ضلعی صدر چوہدری ظفراللہ رضاء،مصطفائی تحریک کے جنرل سیکرٹری پروفیسرغلام حیدر،ملک خرم شہزاد،تنویرشاہد،مہرعمران آفتاب ودیگر بھی موجود تھے،مقررین نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان تو بنادیا مگرافسوس قربانیاں دیکر ملک کو کرپٹ سسٹم اور سیاستدانوں کے سپردکردیا گیاآج کے سیاستدان خود کو ہمارے قائداور اقبال کے جانشین توسمجھتے ہیں مگرانکی تعلیمات پرعمل نہیں کرتے،اقبالیا ت کو سرکاری سطح پر پہلی کلاس سے شروع کروانیکی ضرورت ہے ،ورنہ ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن نہیں ہوگا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close