پنجاب

ہائی کورٹ :چنگ چی رکشوں کی بندش کے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چنگ چی رکشوں کی بندش کے حوالے سے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شاہد محمود نے موقف اختیار کیا کہ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔چنگ چی رکشوں کو چلانے والے کم عمر اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کی شرح بڑھنے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود چنگ چی رکشوں پر پابندی کے لئے دائر عرضداشت کا چیف سیکرٹری پنجاب نے آج تک فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ احکامات کی خلاف ورزی پر چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔سرکاری وکیل نے تفصیلی جواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close