پنجاب

مرکز اور پنجاب نیب کے راستے میں سپیڈ بریکر ہیں :سینیٹر سراج الحق

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مرکزی اور پنجاب حکومت نیب کے راستے میں سپیڈ بریکر بنی ہوئی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت میں سارے 148معصوم 147لوگ ہےں اس لئے نیب کو یہاں کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکمران نہیں چاہتے کہ ان کی لوٹ مار عوام کے سامنے آئے۔ اگر حکومت چاہے تو کسی کو ایک پیسے کی کرپشن کا موقع نہیں مل سکتا۔حکمران خود ناک تک کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیورو کریسی اور سرکاری اداروں کے اہل کاروں کو بھی کرپشن میں ہاتھ رنگنے کا موقع ملتا ہے۔

لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں کرپشن فری دستخطی مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے بیرون ملک کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اس سے محلات بنا رکھے ہیں۔ امریکہ برطانیہ اور فرانس سمیت خلیجی ریاستوں میں پراپرٹی کے سب سے بڑے خریدار پاکستانی ہیں۔ صرف پانی اور بجلی کے شعبے میں سولہ سو ارب روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔ اداروں کو ناکام اور مفلوج کرنے والے خود حکمران ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہاہے۔ پاکستان کا ہر شہری ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتا ہے، ہم ان شاءاللہ ملک بھر کے عوام کو کرپشن فری پاکستان تحریک کا حصہ بنائیں گے اور کم از کم ایک کروڑشہریوں کے دستخطوں والے بینرزسپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں پیش کرکے اس ناسور کے علاج کا مطالبہ کریں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کرکٹ بورڈمیں کرپشن سیکنڈلز کی وجہ سے ناکامیو ں سے دوچار ہے ،کرکٹ بورڈ سے کرپشن اور سفارش کا خاتمہ ہوجائے تو ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔کرپشن نے تمام اداروں کو ناکام بنا دیا ہے۔حکمران کرپشن کی بیخ کنی کی بجائے اس میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومتوں کانیب کے راستے میں روڑے اٹکانا اور سپیڈ بریکر بنانا کرپشن کی سرپرستی کے مترادف ہے۔وزیر اعظم فرماتے ہیں کہ نیب پنجاب کے معصوم لوگوں پر ہاتھ ڈالنے اور بدنام کرنے سے باز رہے۔ عدلیہ حکومتوں کے دباﺅمیں آجاتی ہے۔اگر عدلیہ عوام کی امنگوں کی ترجمان بنتی تو آج ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی بالا دستی ہوتی۔کرپشن فری پاکستان تحریک کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے جسے حکمرانوں کو پڑھنا چاہئے۔ہمارے پاس کرپٹ مافیاز کے تمام ریکارڈز موجود ہیں ،بہت جلد قومی میڈیا کے سامنے چوروں اور لٹیروں کو بے نقاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close